دلی خواہش ہے کہ بلاول میری زندگی میں وزیراعظم بنے ، آصف زرداری

نواب شاہ( پی این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب پیپلز پارٹی ، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے ، اٹھارویں ترمیم پر میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا ، میں کہتا ہوں مضبوط کیا ہے، ملک میں مہنگائی کے قصور وہیں جنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا ۔ دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں۔

سابق صدر مملکت و شریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زردری نے نواب شاہ میں عید ملن پارٹی میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں و عہدیداران سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن میرے دست و بازو ہیں مجھے اپنے کارکنوں پر فخر ہے، ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے ،

چند ہفتے سندھ کے دیگر علاقوں میں دورے کرنے کے بعد میں پنجاب جارہا ہوں اوریہ کام ایک دن کا قصہ نہیں ہے ،میں اب پنجاب جارہا ہوں مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے، لاہور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کا وجود ہے مگر وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں ہے۔ جس طرح سندھ میں پارٹی مضبوط ہے اسی طرح پارٹی پنجاب میں بھی موجود ہے، اب میںلاہور کو اپنا ہیڈکوارٹر بنائوں گا اور پارٹی کو پنجاب میں بھی سندھ کی طرح فعال و مضبوط بنائیں گے اور جب پورے ملک سے ہماری میت جب لحد میں اتاری جائے گی تو ہمارا کفن پارٹی پرچم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close