دعا زہرا کی چھوٹی بہن کی زار و قطار روتی ویڈیو وائرل، بڑی بہن سے کیا اپیل کر دی؟

کراچی (پی این آئی) تن تنہا سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کر کے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی 14 سالہ دعا زہرا کی چھوٹی بہن نے زار و قطار روتے ہوئے بڑی بہن سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والی ویڈیو میں دُعا زہرا کی چھوٹی بہن کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ دُعا سے گھر واپس آنے کی درخواست کر رہی ہے تاکہ خاندان عید الاضحیٰ ایک ساتھ منا سکے۔

اس ویڈیو میں دُعا زہرا کی چھوٹی بہن کو آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم دونوں بہنیں آپ کو یاد کر رہی ہیں،

ہم نے ابھی تک عید نہیں منائی۔ دعا کے والد مہدی کاظمی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی بیٹی کے لیے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ عید آپ کے بغیر آخری عید ہوگی۔ دعا زہرا کی بہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close