آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حج سے واپسی پر سیدھے کہاں پہنچ گئے؟ ویڈیو آ گئی

کراچی(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا، آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا اور کراچی کور کو ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close