پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزارت خزانہ نے کیا بہانہ لگا دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کیے جانے پر وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جب تک اوگرا وزارت پیٹرولیم کے ذریعے سمری نہیں بھجواتی ہم سمری نہیں بھجواسکتے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہوئی سمری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عام حالات میں ہر ماہ 14 تاریخ کو قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم سے موصول ہوتی ہے،

وزارت پیٹرولیم کی سمری اوگرا کی سفارشات پر مبنی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کیے جانے پر وزارت خزانہ کا موقف سامنے آگیا۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جب تک اوگرا وزارت پیٹرولیم کے ذریعے سمری نہیں بھجواتی ہم سمری نہیں بھجواسکتے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بہت ضروری ہوا تو کل شام تک موصول ہوئی سمری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عام حالات میں ہر ماہ 14 تاریخ کو قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم سے موصول ہوتی ہے، وزارت پیٹرولیم کی سمری اوگرا کی سفارشات پر مبنی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں