ایٹمی ملک کے وزیراعظم کو میونسپل لیول کے بنیادی کام کی نگرانی کر نی پڑ رہی ہے، عثمان بزدار نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(پی این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایسے نااہلوں کی حکومت آئی اہے کہ ایٹمی ملک کے وزیراعظم کو میونسپل لیول کے بنیادی کام کی نگرانی کر نی پڑ رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ٹویٹ کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان بزدار نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہمارے دور میں 4عید الاضحٰی آئیں اور ہم نے ایسا سسٹم بنایا کہ میونسپلٹی لیول کے افسران صفائی کے بہترین انتظاات خود کرتے تھے اورشکایات نہ ہونے کے برابرآتی تھیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں عید الاضحٰی کے حوالے سے عوام کی سہولت کیلئے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدار ت کی ،جس میں وزیر اعظم کو پنجاب میں عید الاضحٰی کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اور عیدکے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحٰی اجلاس کی صدارت کی ،

جس میں وزیر اعظم کو پنجاب میں عید الاضحٰٰی کے دوران صفائی کے انتظاما ت کے حوالے سے بریفنگ دی گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close