لاہور(پی این آئی)پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی اپنی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، جس کی مہم چلانے کے لیے وزرا کی جانب سے استعفے دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(پی این آئی)پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی اپنی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں