کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر كی طرف سے پاکستان کے 10 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا عمل مکمل

اسلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر 300 بیل اور 600 بکروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام پاکستان کے دس اضلاع میں کیا گیا ہے تاکہ مستحق اور متاثرہ افراد بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے گوشت سے مستفید ہوں-


اس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع جبکہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ان اضلاع میں خیبرپختونخوا کا ضلع چارسدہ، مردان، صوابی، لکی مروت مانسہرہ، چترال، کوہستان، باجوڑ جبکہ گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے متاثرہ اضلاع گانچھے اور روندو شامل تھے یہ پروگرام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومت اور مقامی این جی او کے تعاون سے کیا گیا جس سے پاکستان میں 80 ہزار 297 سے زائد افراد مستفید ہوہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close