لرزہ خیز واردات، معصوم بچوں کی آنکھوں کے سامنے ماں باپ قتل کر دیے گئے

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سعید آباد فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ سے خاتون اور مرد کی ہلاکت کے واقعے کے حوالے سے ایس پی بلدیہ ٹاؤن کا بیان سامنے آیا ہے۔ایس پی بلدیہ ٹاؤن فیضان علی کے مطابق جاں بحق خاتون اور مرد میاں بیوی تھے، جن کا ان کے معصوم بچوں کے سامنے قتل کیا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ مقتولین امجد اور صائمہ کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تھا، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔

ایس پی بلدیہ ٹاؤن فیضان علی نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین کی 1 بیٹی اور 3 بیٹے ہیں، یہ فیملی 6 ماہ قبل کراچی منتقل ہوئی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گھر میں داخل ہو کر 2 ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کیا اور فرار ہو گئے، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close