بے قابو ہوئے قربانی کے جانور پر فائرنگ کا واقعہ , ویڈیو وائرل

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بہادر آباد کےعلاقے دھوراجی میں بے قابو ہوئے قربانی کے جانور پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔قربانی کے جانور پر فائرنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہادر آباد میں قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے کے بپھرنے سے بھگدڑ مچ گئی۔بپھرے ہوئے بھینسے پر پستول سے فائرنگ کی گئی، کئی گولیاں چلائی گئیں۔فائرنگ کرنے والا شخص بھی بھینسے کی ٹکر سے زخمی ہو گیا،

جبکہ بھینسا فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود بھاگنے میں کامیاب رہا جسے کافی دور جا کر قابو میں کیا گیا۔پولیس کی جانب سے قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے پر فائرنگ کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ شہری عمیر کے بھینسے پر اس کے پڑوسی اشرف نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد میں پیش آیا تھا، مدعی فائرنگ کرنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close