17 جولائی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے: وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے۔شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس حکومت کو لانے کا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر دھاندلی ہوئی اور جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔شیخ رشید نے سابق وزیرِ خزانہ اور وزیر اعظم سے متعلق کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کو ملک میں آنے سے کس نے روکا ہے؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے پی پی 158 سے نامزد امیدوار میاں محمد اکرم عثمان اور پی پی 170 سے نامزد امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنا دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 17 جولائی کو تحریکِ انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close