عمران خان کے سیاسی مستقبل سے متعلق اہم پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مشیرِ زراعت سندھ منظور وسان کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور آنے والے عام انتخابات سے متعلق نئی پیش گوئی کی گئی ہے۔پی پی پی رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی، عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان عارف علوی کو عام انتخابات سے پہلے ہٹادیا جائے گا،

صدرعارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023ء سے پہلے ہی ہٹیں گے۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا۔پی پی رہنما نے عام انتخابات سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ہیں، عام انتخابات آئندہ سال 2023ء کے اپریل یا اگست میں ہو سکتے ہیں۔منظوروسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close