مریم نواز پر عدم اعتماد، حکومتی وزرا کے استعفوں کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کی انتخابی مہم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا ہے جس کے باعث وزرا مستعفی ہو رہے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا “آپ کی اپنی جماعت نے آپ کی کمپین پر عدم اعتماد کر دیا ہے۔

 

وزراء پر وزراء استعفیٰ دے رہے ہیں کہ کمپین اچھی نہیں چل رہی اس لئے وزارت چھوڑ کر کمپین کریں گے، آپ کی کی جلسیاں جب اپنی پارٹی کو مطمئن نہیں کر پا رہیں تو عوام انہیں کیسے کامیاب تسلیم کریں گے؟”خیال رہے کہ عید کے دوسرے روز پنجاب سے صوبائی وزیر اویس لغاری نے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب سے خواجہ سلمان رفیق جب کہ وفاق سے سردار ایاز صادق انتخابی مہم کے پیش نظر مستعفی ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں جن کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close