دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کے لیے عید پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

کراچی (پی این آئی)دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔ انہوں نے دعا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘بیٹا آپ کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں ہے، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، مجھے معلوم ہے آپ جو بھی بیانات دے رہی ہو وہ مجبوری میں دے رہی ہو، مجھے کوئی گلا شکوہ نہیں ہے۔

آپ کی بہنیں آپ کا انتظار کررہی ہیں، آپ کی ماں آپ کے لیے آنسو بہاتی ہے، میں بھی بے صبری سے آپ کا انتظار کررہا ہوں۔ویڈیو میں مہدی کاظمی نے کہا کہ ‘بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تمام ماں باپ کے ساتھ ان کی بچیوں کا ساتھ رہے، یہ دوسری عید ہے جب میری بیٹی دعا میرے پاس نہیں ہے، اللہ سے دعا ہے کہ یہ آخری عید ہو جب میری بیٹی میرے پاس نہیں ہے۔دعا کے والد نے بیٹی کے لیے مزید کہا کہ ‘دعا ہے اللہ یہ دن جلدی گزار دے، آپ کو پہلے جتنا پیار اور محبت ملتی تھی اب اس سے کہیں زیادہ ملے گی، یہ ہمارا خلوص اور پیار ہی ہے جو آپ کے لیے اس حد تک کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close