ساری حکومتوں کو مدت سے پہلے ہٹایا گیا، یوسف رضا گیلانی بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ  ہم نے ملک کو بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے،  ساری حکومتوں کو مدت سے پہلے ہٹایا گیا۔ یاد رہے کہ یوسف رضاگیلانی بھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکے تھے اور توہین عدالت کے کیس میں انہیں عہدے سے الگ ہونا پڑا تھا۔

 

 

درگاہ موسی پاک شہید کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی نے عدلیہ اور فوج کے خلاف بات نہیں کی، اگلے الیکشن کا انتظار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close