پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کتنی نشستیں جیتیں گے؟ فواد چوہدری نے پیشنگوئی کر دی

جہلم (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 16 سے 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح ن لیگ حکومت کر رہی ہے اس کے طرز عمل سے لوگوں کو نفرت ہوگئی ہے،  اب ن لیگ کا کوئی ووٹ بینک نہیں وہ الیکشن سےمکمل آؤٹ ہوجائے گی۔

 

 

ضمنی انتخابات میں تمام باتوں کے باوجود ان کی دال نہیں گل رہی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران ریاض کیس میں حکومت کو سبکی اٹھانی پڑی ہے۔پنجاب کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 16سے 18سیٹیں جیتے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close