پیٹرول کی قیمت 100 روپے بڑھا نے کے باوجود بھی شرائط پوری نہیں ہوئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں 100 روپے بڑھا چکے ہیں لیکن پھر بھی شرائط پوری نہیں ہوئیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کا سرا ملبہ عمران خان حکومت پر ڈالتے ہوئے شدید تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ بدبخت ٹولہ چارسال تک ملک پرمسلط رہا معاشی حوالے سے ایسی صورتحال پیدا کی کہ بات نہیں بن پارہی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سو روپے کے قریب بڑھا چکے ہیں لیکن ابھی تک معاہدے کی شرائط پوری نہیں ہورہیں۔۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق جو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا چاہتا تھا اس سب سے بڑے فسادی کاشافی علاج کیا۔عمران ریاض سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کوئی حکومتی محکمہ ملوث نہیں ہے عمران ریاض ہمارے خلاف ایک انتہا پر تھے اور صحافی کو کسی جماعت کا کارکن نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close