لاہور(پی این آئی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کاؤنٹ ڈاؤن پوسٹر میں نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کی کمی کھٹکنے لگی ہے سوشل میڈیا صارفین اور شائقین اس غفلت پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میگا ایونٹ میں 100دن باقی رہ جانے پر میلبورن میں تقریب کے ساتھ ٹرافی ٹور کا بھی آغاز کردیا گیاہے ،آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر بھی تصاویر اور پیغامات جاری کیے۔
ایک پوسٹر میں گلین میکسویل،راشد خان، شکیب الحسن اور شاہین شاہ آفریدی سمیت کرکٹرز موجود ہیں، آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو بھارت نے انگلینڈ کیخلاف گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہی ڈراپ کردیا تھا،حیران کن طور پر ان کی تصویر بھی شامل ہے مگر اس فارمیٹ میں عالمی نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو نگاہیں تلاش کرتی ہی رہ گئیں ،سوشل میڈیا صارفین اور شائقین نے اس غفلت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی اور عمران ریاض خان میں دلچسپ مکالمہ، عدالت قہقہوں سے گونج اٹھیایک صارف نے خود ہی ورلڈ نمبر ون بیٹس مین بابر اعظم کی تصویر کونٹ ڈاؤن پوسٹر میں ایڈ کر دی اور ساتھ میں لکھا اسے شامل کرو!
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں