سابق وزیر داخلہ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، رات گئے ہلچل مچ گئی

کوئٹہ(پی این آئی)ڈیرہ بگٹی کے قریب کشمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر سابق صوبائی وزیر داخلہ و سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب ہونے والے ریموٹ کنڑول دھماکے میں ان کا ایک محافظ زخمی ہو گیا، سینیٹر سرفراز بگٹی واقعہ میں محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران نے بتا یا سینیٹر سرفراز بگٹی سوئی سے کشمور جارہے تھے۔

 

جب ان کے قافلے کی گاڑیاں راجھان پور کے علاقے ڈولی کے مقام پر پہنچیں تو ریموٹ کنڑول بم کا دھماکہ ہوا۔دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی روجھان پور اور ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close