ضمنی انتخابات سے قبل ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، کپتان نے بڑی وکٹ اڑا لی

شیخوپورہ (پی این آئی) پنجاب ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف نے بڑی سیاسی وکٹ حاصل کر لی، 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مضبوط حلقے شیخوپورہ سے بطور آزاد امیدوار ہزاروں ووٹ حاصل کرنے والے طیب راشد سندھو نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مضبوط گڑھ شیخوپور سے تگڑی لیگی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی۔

 

تحریک انصاف کے مطابق 2018ء کے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار 22 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے طیب راشد سندھو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق طیب راشد سندھو نے 2018ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔دوسری جانب پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار دے دی گئی ہے۔17 جولائی کو شیڈول پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن سے قبل نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی جانب سے ان حلقوں کے ووٹرز کی رائے جانے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام آج کامران خان میں اس سروے کے حوالے سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی واضح طور پر فیورٹ لگ رہی ہے۔

 

ایک طرف عوام مہنگائی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پی ڈی ایم کی حکومت سے سخت نالاں ہے، تو دوسری جانب عمران خان کا بیانیہ بھی بے حد مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن والے حلقوں میں عوام کی رائے کی موجودہ صورتحال کے مطابق تحریک انصاف کو اکثریتی نشستوں پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کو 16 جبکہ ن لیگ کو 4 نشستوں پر فتح ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خاص کر ن لیگ کے گڑھ لاہور میں بھی سوائے ایک نشست کے، باقی تمام نشستوں پر تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری بتایا گیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں