شہباز کابینہ کے دو اہم ترین وزراء نے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز کابینہ کے دو اہم ترین وزراء نے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟۔۔ وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے مطابق سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارت کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں دونوں راہنماؤں نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے دئیے ہیں۔

 

 

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہورہا ہے اس لئے دونوں راہنماؤں نے وزارتوں سے استعفے دئیے تاکہ الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں۔ انتخابات کے بعد وہ اپنی وزارت کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close