90 فیصد پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، جس شہر میں چاہیں چلے جاتے ہیں، اقرار الحسن نے تمام اینکرز کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف اینکر اقرار الحسن نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے نزدیک پی ٹی آئی کی سیاست تضادات سے بھری ہے، میں عمران خان صاحب کا مداح ہوں مگر ان کی سیاست کا نہیں، لیکن اس کے باوجود میں پاکستان کے کسی بھی چینل کے اینکر کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے کیمرے کے ساتھ اپنی مرضی کے علاقے میں میرے ساتھ چلے، نوے فیصد پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اس ٹوئٹ کے نیچے جتنے لوگوں کو یہ لگ رہا ہے کہ میں نے مبالغہ آرائی کی ہے وہ اپنا ایک گروپ تشکیل دیں، سفر اور رہائش کے اخراجات میری ذمہ داری، جس جس شہر میں آپ کہیں وہاں جا کر دیکھ لیتے ہیں کہ اس وقت عمران خان کتنے مقبول ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close