ن لیگ کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان

لاہور (پی این آئی) ن لیگ نے جنسی ہراسانی اور بلیک میل ہو کر تحریک انصاف کے کیسز بند کرنے کا الزام لگا کر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ چیئرمین نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، ایک خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ایک بندے کو بلیک میل کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ اگر خواتین سائل کا اس طرح استحصال کریں تو ان کے پاس کیا فورم ہے؟

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان پر ایک ایسا شخص مسلط ہوا تھا جو اپنے مقاصد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی، پی اے سی میں بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ ایسا شخص کسی عہدے پر رہنے کے قابل نہیں۔

لاہور (پی این آئی) ن لیگ نے جنسی ہراسانی اور بلیک میل ہو کر تحریک انصاف کے کیسز بند کرنے کا الزام لگا کر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ چیئرمین نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، ایک خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ایک بندے کو بلیک میل کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ اگر خواتین سائل کا اس طرح استحصال کریں تو ان کے پاس کیا فورم ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close