عیدپر 100 روپے میں مری کی سیر کریں، اسلام آباد سے مری تک بس سروس چلانے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)عید الاضحی پر اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو سے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے شٹل سروس شروع کی جائے گی، 15 بسیں عید کے 3 دن چلیں گی۔عید الاضحی پر پنجاب حکومت کی جانب سے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے اسلام آباد سے شٹل سروس چلائی جارہی ہے، جس میں بہارہ کہو گرین لائن بس اسٹینڈ سے مری کیلئے بسیں چلیں گی، مسافروں سے 100 روپے فی کس کرایہ وصول کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیملیز کو ترجیحی بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ہر سال عید اور دیگر تہواروں پر مری میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہوتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close