لوٹا، چور اور غدار، اب عوام صرف یہ تین نعرے لگائیں گے، عمران خان نے لوٹوں کو دہمکی دے دی

کہوٹہ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ڈال دیں، ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جو مرضی کر لیں ہم ان چوروں کو ضمنی الیکشن میں شکست دیں گے۔ جمعہ کوخوشاب کے بعد راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کرنل(ر)ٌ شبیر اعوان کے حلقے پی پی 7 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کہا رات دس بجے پہنچوں گا تو کہوٹہ والے سوئے ہوں گے،

آپ سب کودیکھ کر پندرہ منٹ تک دنگ بیٹھا رہا، یہاں کی عوام کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا کرتے تھے، لوٹوں کو نہیں پتہ اب زمانہ بدل چکا ہے، ڈیزل سے پہلے تو میں لوٹوں کی بات کرنے آیا تھا، موبائل فون نے دنیا بدل ہے، سوشل میڈیا نے سب کچھ بدل دیا ہے۔ لوٹو، تم عوام میں جا گے، تین نعرے سنو گے ، لوٹا، چور اور غدار نعرے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے جہاد کر رہے ہیں، ہم امریکی اور نہ ان چوروں کی غلامی چاہتے ہیں، ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کی غلامی چاہتے ہیں، بھارت نے اتحادی ہوئے ہوئے بھی اپنے لوگوں کے لیے امریکی دبا ئومسترد کرکے روس سے تیل خریدا، ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، امریکا کو آزاد خارجہ پالیسی لانے والا وزیراعظم پسند نہیں آیا، ایسی خارجہ پالیسی چاہتے تھے جو ہمارے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرے، امریکا کی جنگ میں ہماری فوج اور عوام نے 80 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، ہمارے فوجی ابھی تک امریکا کی جنگ کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں، یہاں کوئی تحریک طالبان نہیں تھی ، خود کش حملے نہیں تھے، ہمارے سربراہ کے پاس آزاد پالیسی بنانے کی جرات نہیں تھی۔ میں نے امریکا کو کہا امن میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن جنگ میں نہیں، امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا،پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہامپورٹڈ حکومت آنے کے بعد پٹرول فی لٹر 100 روپے مہنگا کیا گیا، فضل الرحمن پٹرول سے بھی زیادہ بڑھ گیا، 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گھی اور آٹا سمیت سب کچھ مہنگا ہو گیا۔ میر جعفر اور میر صادق یہاں سازش کر کے ہماری حکومت گرائی۔

ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں،یہ چور اگر ملک پر مسلط رہے تو ملک کی پرواز اوپر نہیں جائے گی۔ قوم کو جگانے کے لیے پورے ملک میں نکلا ہوں۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج ہیں، میری پارٹی کے کارکنوں پر ایف آئی آرز درج ہیں، مجھ پر ہزاروں ایف آئی آرز درج ہوں میں ہمت نہیں ہارو ں گا، مجھے جیل میں ڈال دیں، ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، یہ لوگ عمران ریاض خان سمیت دیگر صحافیوں کو جیل میں ڈال رہے ہیں۔ ایاز امیر جیسے دانشور کو ڈرایا اور تشدد کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں مسٹر ایکس الیکشن میں پوری دھاندلی کی کوشش کر رہا ہے، مسٹر ایکس آپ دھاندلی سے کیا دھاندلے سے بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، چیف الیکشن کمشنر تم جتنا مرضی حمزہ شہباز اور مریم نواز کے پیرو میں گر جا، میں نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین لانے کی پوری کوشش کی، چیف الیکشن کمشنر نے بھی ای وی ایم کی مخالفت کی، چیف الیکشن کمشنر جو مرضی کر لیں ہم ان چوروں کو شکست دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close