نامعلوم فون نمبروں سے گھریلو خواتین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ نامعلوم فون نمبرز سے گھریلو خواتین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں عمران خان سے پوچھوں گا فون ان بلاک ہونے والی کیا بات ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ٹیلیفون کل جس کا نمبر نہیں آتا وہاں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور میں بیٹھے ایک آدمی کا مشن ہے کہ کسی نہ کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔

جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ فون ان بلاک کا مجھے نہیں معلوم، عمران خان سے پوچھوں گافون ان بلاک ہونیوالی کیابات ہے اسٹیبلشمنٹ کا پاکستان کی سیاست میں کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کیس سے متعلق فوادچوہدری نیحقیقت بیان کی راناثنااللہ کیخلاف کیس ایاین ایف کی جانب سےآیاتھا اس کیس پرکابینہ میں بھی بہت سوال اٹھے تھے یہ کیس سیاسی نہیں تھا۔اسدعمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مکمل جانبدار نظر آتا ہے بنیادی اصول ہے ،انصاف صرف ہو نہیں بلکہ ہوتا نظر آناچاہیے، الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیوں پرہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، ممبرسندھ الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں