نیب افسران پرسنگین الزامات لگانے پر طیبہ گل کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (ڈی جی نیب) سلیم شہزاد نے الزامات لگانے پر طیبہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔شہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ طیبہ گل کے خلاف شکایات نیب لاہور کو موصول ہوئی تھیں، طیبہ گل ایک کیس میں مدعی اور ایک کیس میں ملزمہ رہیں۔ان کے معاملے میں جو بھی کارروائی کی وہ قانون کے مطابق تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری کال کو ریکارڈ کرکے غلط طریقے سے استعمال کیا گیا۔

 

 

خیال رہے کہ طیبہ گل نے نیب پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ایک درخواست جمع کرائی تھی۔ جب انہیں کمیٹی میں بلایا گیا تو انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے کہنے پر ان کے کپڑے اتار کر انہیں برہنہ کیا گیا۔ طیبہ گل کے الزامات پر سلیم شہزاد نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آڈیو سناکر گمراہ کیا، آڈیو میں میری بات نگہت بھٹی سے ہو رہی ہے، طیبہ گل سے میری کبھی کوئی بات نہیں ہوئی، اگر ایسا کہا گیا تو میں اس پر شدید احتجاج اور اس کی مذمت کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں