پنجاب میں ضمنی انتخابات، ہم کتنی نشستیں جیت سکتے ہیں؟ تحریک انصاف کے اتحادی پرویزالٰہی کا بڑا دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کی واحد امید ہیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔اپنے ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے انہیں رد کر دیا ہے ، ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لیں گے۔

 

عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں، وہی عوام کو اس کرپٹ اور جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں 20 کی 20 سیٹیں جیتیں گے، ن لیگ دھاندلی اور جعلی رزلٹ کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close