ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)ڈاکٹر فاروق ستا رکی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )میں واپسی کے امکان روشن ہو گئے ہیں ،فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔ خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستا رکے تمام تحفظات دور کردیئے ہیں ،تنظیمی عہدے داروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا بھی طے کر لیا گیا ہے جس کے تحت کراچی اور حیدر آبادمیں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے ،عیدکے بعد پی آئی بی سٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کیے جانے کا امکان ہے جس میں فاروق ستا رکی ایم کیو ایم شمولیت کا اعلان کیا جائیگا،فاروق ستا ر کا این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کے حوالے سے اعلان بھی متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close