لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن عمران ریاض خان کو پولیس کی جانب سے سرکاری پولیس موبائل کی بجائے پرائیویٹ گاڑی میں منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔صحافی شیریں زادہ کے مطابق عمران ریاض کو لاہور ٹول پلازہ پر قیدیوں کی گاڑی سے نکال کر سفید رنگ کی پرائیویٹ گاڑی میں بٹھایا گیا۔ انہوں نے عمران ریاض کو جس گاڑی میں منتقل کیا گیا اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
Which official of Punjab police took him in the car? Who are these people in civilian clothes in the white car? Will the Superior Judiciary take notice of how #ImranRiazKhan ‘s custody handed over to men in white car and why?
pic.twitter.com/5WYZECFQjW— Arshad Sharif (@arsched) July 8, 2022
دوسری جانب صحافی صدیق جان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی لاہور کی سڑکوں پر گھومے ہی جا رہی ہے۔اینکر پرسن ارشد شریف نے عمران ریاض کو پرائیویٹ گاڑی میں لے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پولیس کے کس افسر نے انہیں کار میں منتقل کیا؟ سفید کار میں سادہ لباس میں موجود لوگ کون ہیں؟ کیا اعلیٰ عدلیہ اس بات کا نوٹس لے گی کہ عمران ریاض کو کیوں سفید کار میں بیٹھے لوگوں کےحوالے کیا گیا؟صحافی شیریں زادہ کے مطابق عمران ریاض کو سی آئی اے کوتوالی منتقل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں