اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کا الزام عائد کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویب سائٹ کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ’پتن‘ کی اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ شرمناک حد تک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں کمال تک مہارت حاصل کی، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ اسٹیبلشمنٹ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں