زبردست شہباز صاحب اس قسم کے ایک دو بم اور عوام پر گرادیں وہ خود آپ کی حکومت کو ۔۔ سینئر صحافی کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی وتجزیہ گار کامران خان نے ملکی موجودمہنگائی کی صورتحال پر اپنا ردعمل دیدیا ۔ سینئر صحافی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’زبردست شہباز صاحب اس قسم کے ایک دو بم اور عوام پر گرادیںوہ خود آپکی حکومت کو گھر چھوڑ کر عمران خان کو کندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں لے آئیں گے ، سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ آپ کا بلکہ پوری شہباز زرداری کابینہ کا بوجھ ہلکا ہوجائے گا۔

دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح تینتیس اعشاریہ چھیاسٹھ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید ایک اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے تحت ملک میں آٹا، گھی، دالیں، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے، گرم مصالحہ جات،

پیٹرول اور ایل پی جی سمیت 30 بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ جو اشیا سستی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلا شامل ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں پیٹرول چھ اعشاریہ چھتیس اور ڈیزل پانچ اعشاریہ صفر چھ فیصد مہنگا ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو عشاریہ تینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گھی،آلو،دالوں،چاول،چینی،دودھ اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے ٹماٹر،پیاز،دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close