حمزہ شہباز کا مفت بجلی کا اعلان، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا صاف، شفاق انعقاد، کرپٹ پریکٹس سے تحفظ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کیا ، ضابطہ اخلاق کے تحت ترقیاتی سکیم کے اعلان یا افتتاح کی ممانعت ہے،

کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان ممنوع ہے جو الیکشن عمل کو متاثر کرے۔ فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ سکیم اعلان کرنے سے تاثر گیا حکومت ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز پر اثرانداز ہو رہی ہے،سکیم کا پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان الیکشن عمل کو متاثر کرتا ہے،سکیم کا اعلان آئین میں دیئے گئے الیکشن معیار کے خلاف ہے ۔الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی اعلان کردہ ترقیاتی سکیم کا الیکشن عمل پر براہ راست اثر ہے،

سکیم آئین کے تحت الیکشن میں دھاندلی، شفاف ، یکساں مواقع دینے کے مینڈیٹ کے خلاف ہے ،ترقیاتی سکیم کو ضمنی انتخابات مکمل ہونے تک ملتوی کیا جائے ۔روشن گھرانہ ترقیاتی سکیم 19 جولائی تک ملتوی کی جائے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close