بیٹی کے پاس موبائل فون دیکھ کرباپ طیش میں آ گیا، غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار سےبیٹی قتل کر دی

خانیوال(آئی این پی)بیٹی سے موبائل ملنے پر باپ نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق خانیوال تھانہ نواں شہرکے علاقے چوکی نڑول میں سفاک باپ نے بیٹی قتل کردیا۔ 16 سالہ سمعیہ بی بی کو اس کے والد محمد یٰسین نے کلہاڑے کے وار سے قتل کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نواں شہر موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا

پولیس تھانہ نواں شہر نے مقدمہ درج کرکے ملزم یسین کو موقع سے گرفتار کر لیاوالد یٰسین کہنا ہے کہ بیٹی سمعیہ بی بی سے پوشیدہ موبائل فون برآمد ہوا جس پر میں طیش میں آگیا اور موبائل دیکھ کر میں نے اپنی بیٹی کو پہاڑی کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close