فیصل آباد، عدالت پیشی کے دوران ڈکیتی کا خطرناک ملزم پولیس حراست سے فرار، ذمہ دار اہلکارمعطل کر کے گرفتار کر لیے گئے

فیصل آباد (آئی این پی)عدالت پیشی کے دوران ڈکیتی کا خطرناک ملزم پولیس حراست سے فرار، پولیس سے فراری میں مدد کرنے کے الزام میں دو کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، سی پی او نے دونوں کانسٹیبلان کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیل کیمطابق بورسٹل ریزور پر تعینات کانسٹیبلان محسن اور نواز تھانہ مدینہ ٹاؤن اور ملت ٹاؤن کے ڈکیتی، راہزنی کے چھ مقدمات میں ملوث ملزم عمیر شہزاد ولد محمد شہزاد سکنہ 215 رب ککوآنہ کو عدالت پیشی پر لا رہے تھے کہ سیشن کورٹ گیٹ کے قریب مذکورہ ملزم ہتھکڑی سے اپنا ہاتھ نکال کر فرار ہو گیا، پولیس تعاقب کرنے کے باوجود مذکورہ ڈکیت کو پکڑ نہ سکی،

تاہم سی پی او کے حکم پر مذکورہ کانسٹیبلان کے خلاف ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کانسٹیبل محسن کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔۔۔۔

فیصل آباد (آئی این پی)عدالت پیشی کے دوران ڈکیتی کا خطرناک ملزم پولیس حراست سے فرار، پولیس سے فراری میں مدد کرنے کے الزام میں دو کانسٹیبلان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، سی پی او نے دونوں کانسٹیبلان کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیل کیمطابق بورسٹل ریزور پر تعینات کانسٹیبلان محسن اور نواز تھانہ مدینہ ٹاؤن اور ملت ٹاؤن کے ڈکیتی، راہزنی کے چھ مقدمات میں ملوث ملزم عمیر شہزاد ولد محمد شہزاد سکنہ 215 رب ککوآنہ کو عدالت پیشی پر لا رہے تھے کہ سیشن کورٹ گیٹ کے قریب مذکورہ ملزم ہتھکڑی سے اپنا ہاتھ نکال کر فرار ہو گیا، پولیس تعاقب کرنے کے باوجود مذکورہ ڈکیت کو پکڑ نہ سکی،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں