شیخوپورہ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہوچکا ہے لوٹوں کو کامیاب کروانے کی کوشش کی جارہی ہے پاکستان تحریک انصاف کبھی بھی دھاندلی نہیں کرنے دیگی حمزہ شہباز جو مرضی کر لو الیکشن جیت کر دکھائینگے کیونکہ پوری قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ایک آزاد قوم ہیں قوم لوٹوں کو اچھی طرح جان چکی ہے امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں جتنی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے مہنگائی کی وجہ سے کسان سمیت ہر طبقہ پریشان ہے حقیقی آزادی چاہتا ہے پاکستان کی عوام فیصلہ کرچکی ہے امریکی غلامی نا منظور اس جذ بے کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار معروف قانون دان خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کمپنی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ترجمان سابق وزیر اعظم عمران خان شہبازاحمد گل پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کنورعمران سعید بریگیڈئر(ر)راحت امان اللہ بھٹی ایم این اے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی چوہدری محمد سعید ورک اراکان صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان خرم اعجاز چٹھہ عمر آفتاب ڈھلوں مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ چوہدری معراج خالد گجر چوہدری شاہ نواز سرا پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنیوالے معروف قانون دان طیاب راشد سندھو بھی موجود تھے
عمران خان نے کہا کہ پاکستان چوروں لیٹروں کی وجہ سے پاکستان بڑ املک نہیں بن سکا یہ اقتدار کی خاطر کبھی امریکہ اور کبھی کسی اور کے بوٹ پالش کرتے ہیں ہم امریکہ بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں مگر کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے امریکہ کا نام سن ان کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں ایاز میر عمران ریاض جیسے باضمیر صحافیوں پر جھوٹے مقدما ت درج کروائے جارہے ہیں اور سوشل میڈیا کے لوگوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے حقیقی آزادی کیلئے خواتین بوڑے بچے نوجوان سب اس جدوجہد کا حصہ بنے ہمارے بڑوں نے بھی تحریک پاکستان کیلئے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ امریکہ ضمانت پر تو اس کو امریکہ میں کوئی چپڑاسی بھی نہیں رکھتے مگر پاکستان میں چیری بلاسم شہباز شریف کو وزیر اعظم اور حمزہ ککڑی کو وزیراعلی بنا دیا گیا کفر کا نظام چل سکتاہے ظلم کا نظام اور ناانصافی کا نہیں چل سکتا امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیا گیا
مفتاح اسماعیل اتنا بے شرم آدمی ہے روس کو کہہ رہا ہے کہ وہ سستے تیل کیلئے پاکستان آ کر ہمارے ساتھ مذاکرات کریں انہوں نے کہا کہ لوٹا کسی رنگ کا بھی ہو اس جنون کا مقابلہ نہیں سکتا 17جولائی کو بلے پر مہر لگا کر کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ تم جیت چکے ہو شیخوپورہ کی عوام نے تمہارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے چوہدری طیاب راشد سندھو کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کیا جلسہ میں میاں افضال حیدر ڈاکٹر محمداسلم خان شیروانی رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ ظفر انصاری انجینئر کاشف معراج حافظ مدثر مصطفی سمیت پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں