بارشیں اور سیلاب، وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)بارشیں اور سیلاب۔۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے سیلاب اور بارشوں سےجاں بحق ہونے والے افرادکےاہل خانہ کی ہنگامی مالی امدادکی منظوری دے دی ہے ۔

 

جاں بحق افراد کے خاندانوں کو فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ امدادی رقم میں سے آدھی وفاقی جب کہ نصف متعلقہ صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

 

بارشیں اور سیلاب، وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close