ن لیگ اور تحریک انصاف۔۔پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم برابر ہو گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ ہمارے پانچ ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی نمبر گیم برابر ہو گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپوٹڈ حکومت کے طلم کی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے ہیں ، ان سے معیشت سنبھالی جا رہی ہے نہ ریاست،آج عالمی منڈی میں 99 ڈالر فی بیرل میں پٹرول مل رہا ہے ۔

 

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خوشاب میں انتظامیہ ن لیگ کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے ۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے حلف اٹھالیا ہے ۔ سپیکر پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے 5 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا ، جن میں خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا ،فوزیہ عباس ، اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close