بڑی عید کا بڑا تحفہ، ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگیاں شروع ہو گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ‏کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی پر ریڈیو کے پینشنرز کوبڑا تحفہ دیدیا ہے۔

 

 

 

 

وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی اوراب ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے‏۔وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں کل کھلی رہیں گی۔یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھاجسے وزیراعظم شہباز شریف نے اب حل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close