اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت نے صحافیوں کے خلاف ہراساں کرنے اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا،عارف علوی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ، جمہوریت کے مستقبل کے ساتھ ساتھ اظہار رائے کی آزادی دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں