پاک فوج کا نانگا پربت پر کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن

راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیمائوں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کو مربوط کر رہی ہے،جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کوہ پیمائوں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گرائونڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے،

آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے،گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیمائوں کو نکالا نہیں جاسکے، تاہم زمینی ٹیم کوہ پیمائوں کے قریب پہنچ چکی، کوہ پیما اس وقت 21ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ تھر میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت آج دوبارہ پرواز کریں گے جبکہ زمینی ٹیم کوہ پیمائوں کو کیمپ 2 سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں