چوہدری نثار کو گہرا صدمہ لگ گیا

راولپنڈی (پی این آئی)سینئر سیاستدان سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بھانجے اور کرنل ریٹائرڈ ذو الفقار مرحوم کے صاحبزادے لیفٹیننٹ نعمان کی نماز جنازہ راولپنڈی ریس کورس گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں چوہدری نثار علی خان ، مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان ،سابق ایم پی اے ملک آصف ایڈووکیٹ ، سینئر وکیل کاشف ملک ،اعلیٰ سول و فوجی حکام اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ لیفٹیننٹ نعمان گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جا ں بحق ہوگئے تھے ۔ چوہدری تنویر نے نماز جنازہ کے بعد چوہدری نثار علی خان سے ان کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close