عمران ریاض کی گرفتاری، وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان کا ردِ عمل آگیا

لاہور(پی این آئی)اٹک پولیس نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کےخلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے۔ اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کو ضلع اٹک سےگرفتار کیا گیا۔

 

 

عمران ریاض خان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں، پنجاب کی حدود سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔وزیرِ قانون پنجاب ملک احمد خان نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری عمل میں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close