تحریک انصاف نے پری پول دھاندلی کے ثبوت حاصل کر لئے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے جس کے ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر اور پی ٹی آئی پنجاب کی لیڈرشپ کے ساتھ ضمنی الیکشن میں تاریخ کی سب سے بڑی پری پول دھاندلی کے دستاویزی ثبوت دیکھے۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن والے حلقوں کے ایک ایک بلاک کوڈ میں ہزاروں غیر مقامی شہریوں کے ووٹ ابھی ٹھونسے گئے ہیں۔ یعنی یہ ووٹ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد شامل کیے گئے ہیں۔ بابر اعوان نے سوال اٹھایا کہ یہ کس کی ایماء پر کیا گیا ہے؟ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی اِسے چیلنج کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close