پنجاب میں ضمنی الیکشن، عمران خان کہاں کہاں جلسوں سے خطاب کریں گے؟ شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے 7 سے 15 جولائی تک مختلف حلقوں کے دورے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا، سابق وزیراعظم 16 مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔جاری شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کرینگے۔

 

8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں خطاب کریں گے۔ 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے، 11 جولائی کو لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوام سے مخاطب ہونگے، 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔شیڈول کے مطابق 13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127، فیصل آباد پی پی 97، میں عوام سے مخاطب ہوں گے جبکہ 14 جولائی کو عمران خان ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے جبکہ 15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close