بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد (پی این آئی ) بھارتی مسافر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین سپائس جیٹ بوئنگ 738 دہلی سے دبئی جا رہا تھا، انجن سے آئل لیکج ہونے پر کپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازات طلب کی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے میں 138 مسافر سوار ہیں، جنہیں ٹرانزٹ لاونج منتقل کر دیا گیا، طیارے نے 9 بجکر 17 منٹ پر لینڈنگ کی، انجینئر طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close