کورونا پھر سر اٹھا لیا، این سی او سی نے عیدالاضحی سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) این سی او سی نے عیدالاضحی سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نا گزیز ہے۔ این سی او سی نے کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کریں اور نماز کے خطبہ مختصر رکھیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔

اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں ہوں ۔ جبکہ عید الاضحٰی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق کئی روز بعد کورونا میں مبتلا کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا جب کہ اب بھی 162 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں صوبہ سندھ سب سے آگے ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں گزشتہ روز 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 10.53 فیصد رہی۔این سی او سی کا بتانا ہےکہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا کے 456 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 20.61 فیصد رہی جب کہ حیدرآباد میں شرح 0.83 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں بھی کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روزکورونا مثبت کیسزکی شرح 3.29 فیصد رہی، فیصل آباد میں 1.52، کوئٹہ میں 2.71، مردان 2.21، اسلام آباد 3.48 اور راولپنڈی 0.75 فیصد رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close