عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی سینئر لیڈر نے سٹینڈ لے لیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ موجودہ کرپٹ حکومت یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ عمران خان اور اس کی جماعت کے لوگ ہماری طرح ایک جیسے کرپٹ ہیں اور ایک لائن کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جومٹ نہیں سکتی ہے ، پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کرپٹ نہیں، اس لئے اب یہ آڈیو لیکس کا بیان سامنے لا رہے ہیں ،

لوٹوں اور ضمیر فروشوں کہنے سے عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کیا جا سکتا ہے ،ہمارے لاکھوں کارکن ان کے ساتھ ہیں اگر عمران خان چاند پر بھی جائیں گے تو ہم ان کے ساتھ جائینگے ، عظمیٰ کاردار اس لئے باتیں کر رہی ہے کیونکہ ضمیر بیچنے اور لوٹا بننے کے بعد اب وہ کچھ نہیں ۔پیر کو سابق وفاقی وزیراطلاعات اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ عمران خان اپنے دور میں کال ٹیپ کرنے کے عمل کو درست قرار دیا تھا اور تحریک انصاف حکومت بھی لوگوں کی کالوں کو ٹیپ کرتی تھی لیکن اس بات کو یاد رکھا جائے کہ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ بطور وزیر اعظم اور سرکاری عہدہ رکھنے پر ان کی کالز آئی ایس آئی اور دیگر ادارے ٹیپ کرتے ہیں ۔

ان کا یہ بیان بطور وزیر اعظم کی گفتگو لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کرپٹ حکومت یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ عمران خان اور اس کی جماعت کے لوگ ہماری طرح ایک جیسے کرپٹ ہیں اور ایک لائن کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جومٹ نہیں سکتی ہے ۔ پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہے اس لئے اب یہ آڈیو لیکس کا بیان سامنے لا رہے ہیں ۔ شبلی فراز نے کہا کہ لوٹوں اور ضمیر فروشوں کہنے سے عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کیا جا سکتا ہے ہمارے لاکھوں کارکن ان کے ساتھ ہیں اگر عمران خان چاند پر بھی جائیں گے تو ہم ان کے ساتھ جائینگے ۔ عظمیٰ کاردار اس لئے باتیں کر رہی ہے کیونکہ ضمیر بیچنے اور لوٹا بننے کے بعد اب وہ کچھ نہیں ہیں ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close