مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی تحریک انصاف کے نشانے پر۔۔۔ فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز مجرم ہیں، ان کے خلاف عدالت جارہےہیں کہ کیامجرم انتخابی مہم چلاسکتی ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حمزہ شہباز نےکس حیثیت میں ریلیف پیکج کااعلان کیاہے؟ وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں تو کس حیثیت سےاعلانات کررہےہیں؟ ان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔

 

 

خیال رہے کہ حمزہ شہباز نے پنجاب میں 100 یونٹ تک کے صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے لوٹوں کو ٹکٹ دیے ہیں جس کے باعث ان کے اپنے ہی لوگ الیکشن میں کھڑے ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ہے۔ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف پہلے، آزاد امیدوار دوسرے اور ن لیگ کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close