عون چودھری، جہانگیر ترین اور دیگر توبہ توبہ کرکے تحریک انصاف سے نکلے

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، عون چودھری، جہانگیر ترین و دیگر توبہ توبہ کر کے تحریک انصاف سے نکلے کہ اتنا کرپٹ آدمی ہم نے نہیں دیکھا۔لاہور کے حلقہ پی پی 170 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزامات نواز شریف پر بھی لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔

 

عمران خان کی جماعت کو جو بھی چھوڑ کر آتا ہے کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چھوڑنے والوں نے بھی کہا کہ یہ شخص کرپٹ نہیں ہے۔ نواز شریف کو چھوڑنے والے نے سیاسی اختلاف تو کیا مگر ان کی امانت و دیانتداری کی تعریف کی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور شیر کو ووٹ دیتا ہے اس لئے فتنہ خان کو پنجاب سینے پر سانپ کی طرح لوٹتا ہے، پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پورے ملک سے عمران خان کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 12 کروڑ آبادی کے صوبے پر ایک گینگ حکومت کر رہا تھا اور خزانہ لوٹ رہا تھا، پنجاب کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنا عمران خان تھا۔مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کہتا تھا ڈونلڈ لو نے مجھے دھمکی تھی جب کہ اس نے 2 دن پہلے اپنا بندہ ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا اور کہا ہمیں معاف کردو۔انہوں نے کہا کہ مذہب کو دکھاوےاورسیاست کیلئے استعمال کرنے سے بڑا جرم کوئی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک جب کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی اکنامک کوری ڈور بنایا، اس گینگ میں بشریٰ بی بی ،ان کے بچے اور فرح خان شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close