کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) کے پارٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ معاملات طے نہ پاسکے جس کے باعث پارٹی نے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ایسٹ معید انور کو این اے 245 سے امیدوار نامزد کردیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کو پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے راضی نہ کرسکے جس کے باعث ایم کیو ایم کو این اے 245 کیلئے اپنا علیحدہ امیدوار نامزد کرنا پڑا ہے۔
ایم کیو ایم نے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ایسٹ معید انور کو این اے 245 سے ٹکٹ جاری کردیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں بارشیں تھمنے کے بعد بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ بارشوں میں کارکنان ، ذمہ داران اور بلدیاتی امیدواران کو علاقوں میں فعال رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ این اے 245 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر پی ٹی آئی نے سینئر رہنما محمود مولوی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں